نئی دہلی،9جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس ا نڈیا)سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ پیر کو پنجاب کے لیے کانگریس پارٹی کا منشور جاری کیا۔اس منشور ساتھ ہی چنڈی گڑھ میں اور ضلع سطح پر جاری کیا گیا۔پنجاب کے لئے کانگریس کے منشور میں کئی وعدے کئے گئے ہیں۔اس موقع پر پنجاب میں کانگریس کے وزیراعلیٰ امیدوارکیپٹن امریندرسنگھ بھی موجود تھے۔اس موقع پر منموہن سنگھ نے کہاکہ اکالی حکومت نے پنجاب کوبربادکیا،پنجاب میں زراعت کی ترقی ہوگی۔وہیں امرندر سنگھ نے کہا کہ گاؤں گاؤں جا کر منشور جاری کیا،کسانوں کے مسائل دور کریں گے،نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔اس موقع پر امرندر سنگھ نے کہا کہ گاؤں گاؤں جا کر منشور جاری کیا،کسانوں کے مسائل دور کریں گے۔کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دیں گے،پنجاب میں منشیات کا مسئلہ ہے جسے 4ہفتے میں دور کریں گے۔کانگریس اپنی گڈی اپنا روزگار اسکیم لانچ کرے گی۔ایک لاکھ بے روزگار نوجوانوں کو سبسڈی پر گاڑیاں دی جائیں گی۔موجودہ آٹا- دال اسکیم میں چائے کی پتی کو بھی شامل کیا جائے گا۔مقامی صنعتوں میں 50فیصد ریزرویشن مقامی لوگوں کو دیا جائے گا۔ہر وکاس ڈویژن میں کاؤ شیڈس کھولے جائیں گے،ہر گائے پر روزانہ 30روپے کا خرچ کیاجائے گا۔ایمرجنسی گاڑیوں کو چھوڑ کر سب کے لئے لال بتی کے قوانین برابر،90فیصدلیڈران اور حکام کی حفاظت میں کمی،لازمی چھوڑ کر بیرون ملک سفر پر 2سال کی پابندی،حکومت پر مالی بوجھ کو کم کرنے کے لئے طبی انشورنس۔نوجوانوں کے لئے شہید بھگت سنگھ روزگار کی منصوبہ بندی،ایک لاکھ ٹیکسی، کمرشیل اور دیگر گاڑی ہر سال رعایتی شرح پر بے روزگار نوجوانوں کو دستیاب کرائی جائے گی۔بے روزگار نوجوانوں کے لئے دیگر آلات کے ساتھ 25000ٹریکٹرز،5سال میں نئی ملازمتوں کی پیداوار کے ذریعے ہر گھر میں نوکری، سرمایہ کاروں کی طرف سے مقامی نوجوانوں کو بھرتی لازمی،2500روپے فی ماہ بے روزگاری الاؤنس، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی رقم۔جی ڈی پی کا 6فیصد تعلیم کی ترقی پر،تمام کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے اور اساتذہ کی شکایات کا ازالہ۔غیر /ذہین /پسماندہ ذات /دیگر پسماندہ طبقے کے طالب علموں کے لئے مفت تعلیم کے ساتھ سرکاری کالجوں میں 33فیصدنشستیں۔